13 اگست 2012 - 19:30

کراچي…جشن آزادي کي رات کو بھي کراچي ميں فائرنگ کے واقعات ميں سياسي جماعت کے دو کارکن سميت تين افراد ہلاک ہوگئے ہيں.

ابنا: پوليس کے مطابق بلديہ ٹاون کے علاقے سعيدآباد ميں نامعلوم افراد نے سياسي جماعت کے کيمپ پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں دو افراد ہلاک اور ايک زخمي ہوگيا. جس کے بعدعلاقے ميں خوف و ہراس پھيل گيا. ترجمان سني تريک کے مطابق فائرنگ کے واقعے ميں جاں بحق ہونے والے افراد سني تحريک کے کارکن تھے. اُن کا کہنا تھاکہ سني تحريک فائرنگ کے واقعے کي شديد مذمت کرتي ہے. شارع فيصل پر نرسري کے قريب نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوگيا. جبکہ گزشتہ روز حيدري شاپنگ مال کے قريب سے کئي کلو وزني بم برآمد ہوا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکورڈ نے ناکارہ بناديا ہے. سائٹ کے علاقے فرنٹير کالوني ميں بھي سياسي جماعت کے رہنما اور کارکن سميت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے.

......

/169